ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں موسلا دھار بارش ۔ بجلی گرنے سے گھروں اور ساز و سامان کو نقصان ۔ کاسرگوڈ  کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

منگلورو میں موسلا دھار بارش ۔ بجلی گرنے سے گھروں اور ساز و سامان کو نقصان ۔ کاسرگوڈ  کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

Mon, 15 Nov 2021 12:12:00    S.O. News Service

منگلورو ،15؍ نومبر (ایس او نیوز) پورے جنوبی کینرا میں زبردست بارش ہو رہی ہے جبکہ منگلورو شہر میں کل شام 4 بجے سے دیر رات موسلا دھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوگئی   اور کچھ سڑکوں  پر بہت زیادہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے موٹر گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ۔ 

بیلتنگڈی، پتور، بنٹوال، سولیا، موڈبیدری، سبرامنیا، کولاموگرو، کوناجے، ایچیلمپاڈی۔ کلماکارو اور کڈبا تعلقہ میں بھاری برسات ہونے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔ نالے اور چشمے پانی سے ابلنے لگے ہیں اور یہ پانی کھیتوں میں گھس گیا ہے ۔ غیر متوقع برسات کی وجہ سے کسان بہت پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ اس وقت چاول کی فصل کٹنے کے لئے  تیار ہے جبکہ سپاری باغات والوں کے لئے ایسے موسم میں سپاری کو سُکھانا بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ 

آرمباڈی گاوں سے ملی رپورٹ کے مطابق یہاں آسمانی بجلی گرنے سے ایک گھر کو نقصان پہنچا ہے ، اس کے علاوہ وائرنگ اور گھریلو ساز وسامان جلنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ پتور تعلقہ کے کیور گاوں میں بجلی گرنے سے گھر کی دیواروں میں شگاف پڑنے کے علاوہ وائرنگ، الیکٹرانک ساز و سامان، ریفریجریٹر اور پمپ سیٹ جل جانے سے بھاری نقصان ہوا ہے جبکہ گھر کے مکین جانی نقصان سے بال بال بچ گئے ۔

بھاری برسات کو دیکھتے ہوئے کاسرگوڈ کے ڈی سی بھنڈاری سواگت رنویر چند نے اسکولوں کے لئے تعطیل کا اعلان کیا ۔ جبکہ کالجس حسب معمول کھلے رہے ۔ تعلقہ سطح پر حالات پر نظر رکھنے اور عوام کی مدد کے لئے کنٹرول روم کھولے گئے ہیں جو 24 گھنٹے خدمات فراہم کریں گے ۔ بعض مقامات پر زمین اور چٹانیں کھسکنے کا خطرہ بنا ہوا ہے ۔


Share: